ملکی مفادات کے معاملات میں سب کو متحدہ ہونا ہوگا،اسد قیصر

53

مردان (آن لائن) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ قومی مفادکے حامل معاملات پر ہمیںسیاست سے بالاترہوکر بحیثیت قوم ایک پلیٹ فارم پرہونا چاہیے، سیاست میں اتارچڑھائو آتارہتاہے مگرالیکشن کمیشن کے معاملے پرکسی آئینی بحران کاخطرہ نہیں ہے، پروڈکشن آرڈرکے حوالے سے کوئی دبائو نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے سواکسی سے نہیں ڈرتا، پارلیمنٹ کی بالادستی میری ذمے داری ہے اور میرے دور میں سب سے زیادہ پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع مردان میں سینٹر فار اسپیچ اینڈ ہیرنگ (مرکزبرائے سماعت وگویائی) میں اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینٹرفارسپیچ اینڈہیرنگ ضلع مردان کے اسکول کوکالج کادرجہ اورایک کروڑروپے فنڈدینے کابھی اعلان کیا۔ بعدازاںیونین کونسل زیدہ میںایک پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ سابقہ فاٹا اصلاحات میری ترجیحات میںشامل ہے اورقبائلی اضلاع کی ترقی اوروہاںکے عوام کی خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 70سالہ دورکے ایک قبائلی اضلاع سمیت پورے ملک میںترقی اورخوشحالی کاایک نیا دور شروع ہوا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جوپالیسیاںاپنائی ہیں انکے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔
اسد قیصر