حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) شادی ہالز اینڈ لانز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ شادی ہالز اینڈ لانز جمہوریت کا حسن ہے، جن سنسان جگہوں پر شادی ہالز اینڈ لانز بنے ہیں وہاں کی جگہیں آب و تاب کی طرح جگمگا رہی ہیں۔ شادی ہالز اینڈ لانزکنگ کلب کے نمائندہ منعقدہ اجلاس سے صدارتی تقریر کرتے ہوئے جمال عارف سہروردی نے کہا کہ تمام شادی ہالز مالکان کی جانب شادی کی تقریبات کو رات 11 بجے تک اختتام کیا جارہا ہے اور بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ 11 بجے ہالز خالی ہوجائیں جبکہ آتش بازی پر مکمل پابندی عائد ہے بکنگ کے وقت پارٹی کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ آتش بازی اور فائرنگ کے استعمال پر ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے پابندی ہے اگر کوئی پارٹی اپنے بڑے لوگوں سے تعلقات کی بنیاد پر آتش بازی کرتی ہے تو پارٹی کے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ لطیف آباد، پریٹ آباد، قاسم آباد کے منیجروںکو ڈرانا دھمکانا مالکان کے لیے لمحہ فکر ہے، رات 11 بجے ہال کی بندش کو ہمیشہ کے لیے قائم رکھا جائے۔ ماضی میں ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے احکامات پر شادی ہالز اینڈ لانز رات 11 بجے بند ہوجاتے تھے۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا تبادلہ ہونے کے بعد نئے ایس ایس پی نے کوئی دلچسپی نہیں لی جس وجہ سے رات 11 بجے کے بجائے وہی 2 تا 4 بجے بند ہونا شروع ہوگئے۔ جمال عارف سہروردی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شادی ہال کے اوقات رات 11 بجے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کرائیں تاکہ صوبہ سندھ کے ہر ضلع میں رات 11 بجے شادی ہالز کی تقریبات کا اختتام کیا جائے۔