ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی تاحال نہیں کی جاسکی ، ضمیر خان

82

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ریٹائر ٹیچرز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر ضمیر خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت کے غیر ذمے دارانہ رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سندھ کے ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی تاحال نہیں کی جاسکی ہے جبکہ گروپ انشورنس کی ادائیگی کے لیے ایک سال قبل قانون سازی کرنے کے لیے ایک کیٹی بھی بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گروپ انشورنس کی خطیر رقم کی کٹوتی دوران سروس کی جاتی ہے، جس پر نفع بھی وصول کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب بلوچسان اور کے پی کے میں یہ رقم ادا کی جارہی ہے۔ اجلاس میں 15 دسمبر کو جنرل باڈی اجلاس اور 19 دسمبر کو حیدر آباد پریس کلب پر احتجاج جبکہ مسائل حل نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان کیا گیا۔