معیشت بہتر ہونے سے سیاستدان کو تکلیف ہورہی ہے، امین گنڈاپور

46

ڈی آئی خان (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہونے سے سیاستدانوں کو تکلیف ہو رہی ہے، نیا آنے والا بجٹ عوام کیلیے سرپرائز ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل  خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت پاکستان بننے کے بعد پہلی بار تسلی بخش ہوئی ہے اور اب نیا آنے والا بجٹ عوام کیلیے بڑا سرپرائز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی اور غلامی میں ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ ہم غلامی سے آزاد ہوئے ہیں۔ ہم قرضہ لیتے ہیں لیکن منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر نہیں بھیجیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیسہ ملک ریاض کا ہے یا نواز شریف کا تاہم شکریہ وزیراعظم عمران خان کا ادا کرنا چاہیے۔
امین گنڈا پور