بھارت: نئی دہلی میں ہولناک آتشزدگی سے43 افراد ہلاک

179

نئی دہلی:بھارتی دارلحکومت میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع ایک عمارت میں اتوار کی صبح خوفناک آگ بھڑک اٹھنے سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

امدادی ٹیم کے مطابق عمارت سے 56 افراد کو زندہ باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق مذکورہ فیکٹری رہائشی علاقے میں قائم تھی ، واقعے کے وقت فیکٹری میں 70 افراد سے زائد موجود تھے، جو کہ تمام مزدور تھے،آگ ایسے وقت میں لگی جب تمام مزدور سو رہے تھے۔

رسیکیو ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیکٹری میں اسکول بیگ، بوتلیں اور اسی طرح کا دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے۔