میانوالی میں پپلاں کے قریب تیز رفتار گاڑی مین لوئر برانچ نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب جانے سے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار پک اپ وین میں سوار مرد و خواتین اور 2 بچوں پر مشتمل خاندان گاڑی بے قابو ہونے جانے کے باعث نہر میں جا گری۔
ریسکیو عملہ اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچا اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی،ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔