پی ٹی آ ئی کی حکومت نے پاکستان اور مسلمانوں کے امیج کو بہتر کیا ،شہریار آفریدی

46

صوابی(آئی این پی)وفاقی وزیر سیفران اینڈ نارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان اور مسلمانوں کے امیج کو بہتر کیا ،پہلے الزام لگتا تھا کہ آپ باہر مداخلت کرتے ہیں،اب دنیا کے دوسرے ملکوں کے درمیان ہم صلح کر ا رہے ہیں ،جیسے ایران اور سعودی عرب،اللہ سب بیماروں کو شفا ء دے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں،قانون غریب اور امیر کے لیے ایک ہونا چاہیے،امریکا میں ایک جھوٹ بولنے پر کلنٹن کو معافی مانگنی پڑتی ہیں ، یہاں ایک شخص کو عدالت سزا دیتی ہے پر وہ بیمار ہو جاکرباہر چلا جاتا ہے ،اس پر لوگ ہمارا مذاق بھی اڑاتے ہیں لیکن ان شااللہ ہم ریاست مدینہ کی بنیاد رکھیںگے ،ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں ۔اتوار کوجی آئی کے میں نیشنل ملٹری اینڈ ڈیفنس کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کر نا چاہیے ، کیا قانون، تھانہ، کچری صرف غریب آدمی کے لیے ہے۔