پنجاب پولیس نے افغان خاتون دہشت گرد سمیت 18ملزمان طلب کرلیے

53

پشاور (آن لائن) پنجاب پولیس نے افغان خاتون دہشت گرد سمیت ڈکیتی، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گرفتار ہونے والے 18ملزمان طلب کر لیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا و خیبر پختونخوا پولیس کو اس ضمن میں مراسلہ موصول ہو ا ہے جس میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گرفتار ہونے والے ملزمان کو پنجاب حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے جو کہ پنجاب پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، کیپٹل سٹی پولیس اور خیبر پختونخوا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے  دوران ان مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ گزشتہ روز پشاور سے دہشت گردی کی غرض سے بارودی مواد مبینہ طور پر پنجاب منتقل کرنے والی افغان خاتون کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کے گرفتار ہونے والے ساتھیوں کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ پنجاب میں اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جاسکے ۔
پنجاب پولیس