سعودی شاہی خاندان کے افراد شکار کے لیے پاکستان پہنچ گئے

52

کوئٹہ (آن لائن) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد نایاب پرندے تلور سمیت دیگر پرندوں اور جانوروں کے شکار کے لیے پاکستان پہنچ گئے ،پچھلے سال دسمبر میں بھی قطری شہزادے شیخ فلاح بن جاسم کو شکار کے لیے بلوچستان کا علاقہ جھل مگسی الاٹ کیا گیا تھا اور قطری شہزادے کو 10 روز میں 100 تلوروں کے شکار کی اجازت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شکار کرنے کے لیے 6 رکنی سعودی شاہی وفد کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد بن سعد کر رہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی میں تلور کے شکار کے سخت مخالف رہے ہیں لیکن اپنے دور حکومت میں انہوں نے قطری اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دے رکھی ہے۔
شاہی خاندان