ایچ ڈی اے ورکرز یونین ،تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر بھوک ہڑتال جاری

44

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین سی بی اے کی جانب سے تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری رہا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ مزدور بھائی اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، عنقریب فتح مزدوروں کی ہوگی، آپ کی منتخب یونین آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی اُمیدوں پر پورا اترے گی۔ ہم وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح پاکستان کے دوسرے شہروں میں سبسڈی دی جاتی ہے حیدر آباد واسا کو بھی سبسڈی جاری کی جائے تا کہ حیدر آباد واسا کے ملازمین بھی پیٹ بھر کر روٹی کھا سکیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن واسا حیدر آباد کے ملازمین بنیادی ضرویات سے محروم ہیں اور آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر ناصر، عاشق علی قنبرانی، ولیم نذیر گل، شاہد راجپوت، ندیم خان شیخ، خالد زئی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔