ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والی دیمک کا خاتمہ کردیا ،اسپیکر قومی اسمبلی

44

پشاور (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ماضی میں جو دیمک ملک کی بنیادیںکھوکھلی کر رہا تھا ‘ اس دیمک کاخاتمہ کردیا ہے‘ عوام کی بلاامتیاز خدمت، ملکی معیشت کا استحکام ہی ہماری سیاست کا محور ہیں‘ ضلع صوابی کی مزید ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے میگا پروجیکٹس کا آغاز کر دیا‘ اس کے دورراس اثرات مرتب ہوںگے‘ آنے والی نسل کی ضروریات کو دیکھ کر منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں‘ سابق حکومتوں کی ناقص کارکردگی کے باعث ناصرف مہنگائی بڑھی بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمے دار سابق حکومتیں ہیں جنہوں نے ڈسپوزبل اور عارضی حالات بنا کر ناصرف ملک کی معیشت دائو پر لگا دیا بلکہ عوام پر بھی بوجھ ڈال دیا  جس کے اثرات سے عوام شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو سخت فیصلے کیے ہیں‘ ان فیصلوںکی بدولت عوام کو اب اچھی خبریں ہی سنیں کو ملیںگی‘ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں سیاست ذات کے لیینہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کی جا رہی ہے۔
اسد قیصر