اضلاع کو سیاسی مسئلہ بنایا جارہا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

48

گلگت(آئی این پی )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع کو سیاسی مسئلہ بنایا جارہا ہے، آرڈر2019ء کے نفاذمیں گلگت بلتستان حکومت نہیں بلکہ وفاقی حکومت تاخیر کا باعث ہے، وفاقی حکومت نے سیکورٹی کونسل اجلاس میں کیے گیے فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی اور کونسل اجلاس میں آرڈر2019ء منظوری کے لیے پیش کرنا تھا متعدد بار رابطے کے باوجود غیر سنجیددگی کا مظاہرہ کیا گیا،ہم آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ آرڈر2019 ء کو نیشنل سیکورٹی کونسل میں طے شدہ رفامز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیاجائے، نئے اضلاع کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی
ہوچکا ہے ، وفاقی حکومت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان