پختونخوا حکومت کا ای ٹینڈرنگ کے بعد ای گورننس کی طرف قدم

52

پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا حکومت کا ای ٹینڈرنگ ،ای بڈنگ اور ای بلنگ کے کامیاب اجرا کے بعد ای گورننس کی جانب ایک اور قدم ، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت صوبے میں ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی ای رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کر دیاگیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے تقریباً 7 ہزار کنٹریکٹرز مستفید ہوں گے، ہفتے بھر 24گھنٹے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت میسر ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو ای گورننس کی طرف پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد پیش رفت قرار دیتے ہوئے دیگر صوبائی محکموں خصوصاً پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن اور بلدیات کو بھی اس طریقے کو
اپنانے کی ہدایت کی ۔ انہو ں نے اگلے مرحلے میں ای ورک آرڈر کا اجرا بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کو ای گورننس کے سلسلے میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے۔ صوبائی وزیراکبرایوب خان نے وزیراعلیٰ کو ای رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگکونسل کی ڈیمانڈ کو بنیاد بنا کر صوبے میں کنٹریکٹرز اور کمپنیوں کی ای رجسٹریشن کا آسان طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ای رجسٹریشن کے مذکورہ اقدام کو ای گورننس کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے ، صوبے میں ای گورننس کے حوالے سے حکومت کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار قابل تحسین ہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت