عمران خان کا نظریہ لوٹی ہوئی رقم واپس لانا ہے، فردوس عاشق اعوان

156

اسلام آباد: وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کوحکومت سےمائنس کرنےوالےخواب دیکھنا چھوڑ دیں جبکہ سازشی سیاست کرنے والے خود مائنس ہورہے ہیں۔

وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دو نظریےہیں ایک وہ جو قومی خزانے کو لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائیں اور دوسرا نظریہ وزیر اعظم عمران خان کا ہے جو لوٹی ہوئی رقم کو قومی خزانے میں واپس لانے کے مشن پر ہیں۔ انشاءاللہ عمران خان لوٹی ہوئی دولت کو جلد سے جلد برآمد کرکے ملکی خزانے میں جمع کرائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کوحکومت سےمائنس کرنےوالےخواب دیکھنا چھوڑ دے جبکہ سازشیوں کومعلوم ہوناچاہئےکہ وہ پاکستان کی سیاست سے خودمائنس ہوچکےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس کا شور مچانےکی بجائےقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں۔