بلدیاتی انتخابات‘ الیکشن کمیشن سندھ نے تیاریاں شروع کردیں

90

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) صوبائی الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلیے اپنے عملے کی تربیت 10 دسمبر کر رہا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس ٹریننگ کو انسٹی ٹیوشنل کیپسٹی بلڈنگز  ٹریننگ پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے بھی خصوصی تعاون حاصل کیا ہے۔ مگر یہ تعاون صرف کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجود ایک کانفرنس روم کے استعمال کی حد تک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تربیتی پروگرام الیکشن کمیشن کے گریڈ 9تا 16 کے عملے کے لیے ہوگا۔ 5 روزہ تربیتی پروگرام کے لیے 3گروپ تشکیل دیے گئے ہیں ہر گروپ میں 26 افراد کو ٹریننگ دی جائے گی۔ گروپ ایک کی ٹریننگ 10 تا 14 ، دوسرے گروپ کی 16 تا 20 اورتیسرے گروپ کی 23 تا 27 دسمبر ہوگی۔ اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمیشن نے سرکلر جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تربیت کا مقصد انتخابات کے لیے عمارتوں کی گنجائش کو چیک کرنا اور اسے انتخابات کے لیے ضرورت کے مطابق بنانا ہے۔ خیال ہے کہ سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جولائی 2020میں متوقع ہیں۔
بلدیاتی انتخابات