الخدمت مواخات پروگرام کامقصد محنت کشوں کو پائوں پر کھڑا کرنا ہے

60

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن مواخات پروگرام کا مقصد محنت کشوں کو ان کے پائو ں پر کھڑا کرنا ہے ۔اِسی حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فائونڈیشن نے شعبہ مواخات کے تحت 12 لاکھ روپے مالیت سے 54گھرانوں کو آسان اقساط پر روزگار کے لیے قرضہ فراہم کیا ۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ،ڈاکٹر اشرف علی عتیق اور محمد فاروق نظامی نے چھوٹے کاروباری حضرات میں چیک تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن سیاسی نہیں فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ۔اور الخدمت فائونڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو اُن کے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔ تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیںگا۔