حکومت کے پاس تبدیلی کاکوئی ایجنڈا نہیں،عبدالستار بیگا

55

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاںعبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم اوردیگرنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس تبدیلی کاکوئی ایجنڈا نہیں۔یہ ٹولہ اپنی ذات کے عشق میں مبتلا ہے۔ اپنی ناک سے آگے دیکھنے کی صلاحیت سے محروم لوگ کبھی کوئی پائیدار تبدیلی نہیں لا سکتے۔ موجودہ حکومت کی کابینہ میں بھی وہی لوگ ہیں جوپرویز مشرف کابینہ میں تھے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب میں پولیس افسران اور بیوروکریسی کو تبدیل کردیا مگرعوام حکمرانوں کی تبدیلی چاہتے ہیں۔یہ لوگ تبدیلی میں تبدیلی سے لوگوں کو دھوکا دیناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15 مہینوں میں 115 سے زیادہ یو ٹرن لیے ہیں۔بھارت نے نقشے میں مظفر آباد اورگلگت بلتستان کو بھارتی ریاست ظاہر کیالیکن ہماری حکومت کچھ نہیں کرسکی،یہ کنفیوژلوگ ہیں،کبھی کہتے ہیں 55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر کا کرایہ ہے کبھی کہتے ہیں 17 روپے کلوٹماٹر اور 5 روپے کلو مٹرہیں۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 114 روپے تک پہنچادی ہے۔ حکومت نے 25 پیسے پیٹرول کی قیمت کم کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ہے۔حکومت عوام کو دھوکا دے کرظلم کررہی ہے۔عبدالستاربیگانے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نواز ا ہے۔ موسم بہترین ہے میٹھاپانی ا ورزمین زرخیز ہے مگردن رات خون پسینہ ایک کرنے کے باوجود بھی ہمارا کسان بھوکا سوتا ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو روزگاردینے کا وعدہ کرکے لاکھوں لوگوں سے روز گار چھین لیا ہے۔ حکومت کے وزرانے بھی اعتراف کیا ہے کہ20 لاکھ نوجوان بے روزگار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک پر جاگیر دار، وڈیرے اور سرمایہ دار قابض ہیں عام آدمی سکھ کی سانس نہیں لے سکتا۔نوجوان اسلامی انقلاب کے لیے تیار ہو جائیں جاگیر داروں کے شہزادوں سے مسائل حل نہیں کریں گے۔
شیخوپورہ ، نواحی گائوں میں کرنٹ
لگنے سے دو مزدور جاں بحق
شیخوپورہ(آئی این پی) شیخوپورہ کے نواحی گائوں ویرکے باٹھ میں حفاظتی اقدامات کے بغیربجلی کے تار ٹھیک کرتے ہوئے2الیکٹریشن اظہراور مراد کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گئے دونوں جواں سال الیکٹریشن بجلی کی مین سپلائی لائنوں پرتارٹھیک کرنے کے لیے گائوں ویرکے باٹھ میں بلایا گیاجہاں وہ تار ٹھیک کرنے کاکام کررہے تھے کہ اچانک ٹرانسمیشن لائنوں میں بجلی آگئی اور دونوں الیکٹریشن بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ۔