خیبرپختونخوا،جمعیت طلبہ عربیہ کا اجتماع ارکان 11 دسمبر سے شروع ہوگا

59

پشاور(وقائع نگار خصوصی)جمعیت طلبہ عربیہ خیبرپختونخواکے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد قاسم منگلوری کے بیان کے مطابق جمعیت طلبہ عربیہ نے 11،12،13دسمبر کو صوبائی سطح پراجتماع ارکان و امیدواران منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جس میں صوبہ بھر سے ارکان وامیدوارانِ جمعیت کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائیسیکرٹریٹ المرکزالاسلامی پشاورسے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔اجتماع ارکان کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔جس میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی مرکزی منتظم اعلیٰ مولانا محمد الطاف اور امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹرمشتاق احمد خان کے علاوہ جماعت اسلامی اور جمعیت طلبہ عربیہ کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔اجتماع ارکان وامیدواران جامعہ احیاالعلوم منصبدار ضلع صوابی میں ہوگی ۔