ڈیرہ‘ فائرنگ کے واقعے میں 2 بھائی زخمی مقدمہ درج کرلیا

40

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)کلاچی کے علاقہ روڑی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو بھائی زخمی ہوگئے، کلاچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ کلاچی کی حدود گائوں روڑی میں مدرسہ مولوی ظہور کے قریب ذکی اللہ نامی شخص نے دو بھائیوں شاہ عالم اور قاسم پسران جان عالم سکنہ روڑی پر فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی زخمی ہوگئے۔ کلاچی پولیس نے ملزم کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔