شارجہ میں نیا سوشل میڈیا قانون جاری

474

 شارجہ میں سوشل میڈیا سے متعلق نیا قانون نفاذ کردیا گیا ہے جس کے مطابق کسی بھی سرکاری، نیم سرکاری ادارے ، حکومت کی قائم کردہ کمپنیاں یا پھر حکومت سے منسلک نجی کمپنیوں کو سوشل میڈیا انفیلوئنسر کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے شارجہ میڈیا آفس سے اجازت لینا ہوگی۔

نئے قانون کے تحت  یہ ادارے اپنی کوئی مہم چلانے، سروس کی تشہیر یا پھر دیگر خدمات کیلئے شارجہ میڈیا آفس کی منظوری کے بعد ہی سوشل میڈیا انفلیوئنسر کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔ قانون کا نفاذ 4 دسمبر 2019 سے کیا گیا ہے۔