پی آئی سی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کار وائی ہو گی، وزیر داخلہ

146

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) میں ہونے والے حادثے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کا واقعہ نہایت ہی افسوس ناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری کی جائے گی اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان 4ہفتے قبل جھگڑا ہوا تھا،جس کے بعد ان میں صلح بھی کروادی گئی تھی لیکن گزشتہ روز وکلاء سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کردوبارہ مشتعل ہوگئے۔