کتوں کے خونخوارحملے سے 6سالہ بچہ جانبر نہ ہوسکا

210

کراچی: لاڑکانہ میں 6سالہ بچے پر کتوں کاحملہ ہوا جس میں بچے کا جسم سمیت آدھا چہرہ شدید زخمی ہوگیا۔
والدین بچے کو صوبہ سندھ کے مختلف اسپتالوں میں لے کر گئے، لیکن علاج ممکن نہ ہوا جس کے باعث اسے کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ منتقل کیا گیا، جہاں بچہ 27دنوں سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعزیت کا اظہار کیا اور والدین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ رواں سال کتوں کے حملے میں 24افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔