پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے صدر اور پروفیسر رئیس احمد منصوری سیکرٹری منتخب ہوگئے

65

حیدرآباد (پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کا دو روزہ سالانہ اجلاس مدرسہ ریاض العلوم ڈیتھا حیدرآباد میں منعقد ہوا ۔سال 2020 کیلیے ارکان کی کثرتِ رائے سے پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری صدر اور پروفیسر رئیس احمد منصوری سیکرٹری صوبہ منتخب ہوگئے ۔ مجلس انتظامیہ نے ووٹ کے ذریعے اشرف خان کو نائب صدر ،صادق موسیٰ کو جوائنٹ سیکرٹری ،نوشاد رمضان کو سیکرٹری نشرواشاعت اور عبدالستار انصاری کو سیکرٹری مالیات منتخب کرلیا ۔ناظمِ انتخاب پروفیسر سید مظہر حسین نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔بعدازاں پروفیسر ابو عامر اعظمی ،شبیر احمد میرانی ،جاوید اخلاق اور صادق موسیٰ کو مرکزی انتظامیہ کا رکن منتخب کیا گیا ۔