پاکستانیوں کی لوٹی دولت ،سوئزلینڈ اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کرنے پر آمادہ

118

زیورج: سوئزلینڈ کے بینک اکاؤنٹس میں پاکستانیوں  کی لوٹی گئی  دولت کے حوالے سے اہم  پیش رفت ہوئی ہے جس میں سوئس حکومت نے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افراد کےاکاؤنٹس کی معلومات فراہم کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئس حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان اور دیگر 18 ممالک  کو بڑی پیشکش کی گئی جس میں  کہا گیا ہے کہ سوئس حکومت بینکوں میں موجود31 لاکھ غیرملکیوں کے اکاؤنٹس کی اہم تفصیلات پاکستان سمیت  دیگر ممالک کو بھی فراہم کرے گا ۔

سوئس اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک کے باشندوں کے بارےمیں معلومات فراہم کی جائے گی ان میں پاکستان ،البانیہ، آذربائیجان، برونائی، مالدیپ، اومان وغیرہ شامل ہیں جبکہ اسکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے خود دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کےمشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے گزشتہ سال کہا تھا کہ پاکستان سے لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے سوئزلینڈ  کی حکومت کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔