لکی مروت: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پشتو شاعر افگار بخاری جاں بحق

52

پشاور (اے پی پی) ضلع لکی مروت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پشتو کے معروف شاعرافگار بخاری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افگار بخاری کے حجرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔