کوئٹہ: تیل سے بھری پک اپ اور مسافر کوچ میں تصادم ، 13 افراد جاں بحق

162

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں تیل سے بھری پک اپ اور مسافر کوچ میں تصادم سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں تیل سے بھری پک اپ اور مسافر کوچ آپس میں ٹکرا جانے کی صورت میں دھماکہ ہو جانے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عتیق شاہوانی کے مطابق مسلم باغ کے قریب حادثہ ایرانی پیٹرول سے بھری پک اپ کی وجہ سے پیش آیا ہے جو کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ جارہی تھی۔

عتیق شاہوانی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک مسافر نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے مزید بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق ڈیرہ غازی خان، لورالائی اور کوئٹہ سے ہے تاہم لاشیں جھلس جا نے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئی ہیں، لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جہاں ڈی این اے کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔