تمام سیاسی جماعتیں مشاورت سے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کریں،شیخ رشید

79

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں مشاورت سے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کریں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں مشاورت سے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کریں، صحت مند لوگوں کے بیرون ملک جانے کیلئے کابینہ میں اچھی فضا نہیں دیکھ رہا تاہم سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے معیشت مستحکم کر دی، تین ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، ڈاکٹروں اور وکلا میں جھگڑے کے بعد صف ماتم بچھی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ چین ایم ایل ون کیلئے تیار بیٹھا ہے، چاہے امریکا چھوڑ کر کوئی بھی ملک آجائے،  جب تک شیخ رشید ہے ایم ایل ون سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ تک نیب کے پاس کافی بڑی تعداد میں پیسے آجائیں گے۔