جنوبی وزیرستان‘ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ‘ 2 اہلکار جاں بحق

49

جنوبی وزیرستان (آن لائن ) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے ضلع ٹانک کے تھانہ گومل بازار کے علاقہ رغزائی مانجھی میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے فورسز کے 2اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق اہلکار نماز جمعہ کے لیے جارہے تھے ۔ تھانہ گومل کے علاقہ گروکی میں مسلح افراد نے پولیس کی پک اپ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس سے ایک راہ گیراور 6پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ اور ہلاک ہوگیا ۔