تھری الائنس کمپنی کا فرنچائز مالک ریمانڈ پر نیب کے حوالے

110

کوئٹہ(آن لائن )تھری الائنس کمپنی کا فرنچائز مالک ریمانڈ پر نیب کے حوالے ، نیب بلوچستان کی مری آباد فرنچائز کے متاثرین کو 10 دن میں نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت احتساب عدالت نے تھری الائنس کمپنی کے مری آباد فرنچائز کے مالک ندیم جگا کو14 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کے فرنچائز مالک کو بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر گزشتہ روز
گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر تھری الائنس کمپنی کے فرنچائز میں ہزاروں لوگوں سے موٹر سائیکل کی بکنگ کے نام پربھاری رقم وصول کی ، تھری الائنس اسکینڈل بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ہے جس میں سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا، ،نیب بلوچستان نے مری آباد فرنچائز کے متاثرین کو دس دن میں نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تھری الائنس کمپنی