طالبان کے  حملے میں 9 افغان فوجی ہلاک

126

غزنی:  طالبان  نےافغان فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں9 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق جمعہ کی رات افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کوطالبان دہشت گردوں نے صوبہ غزنی کے ضلع قرباغ میں نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان  نے غزنی کی صوبائی کونسل کے ایک ممبر کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ 23 ​​افغان سکیورٹی فورسز کو ہلاک کیا گیا  جبکہ طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ غزنی کے قرباغ ضلع میں دشمنوں کے اڈےپر قابو پالیا ہے اور درجنوں سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے29 جولائی کو  ایک افغان فوجی نے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کیاتھا جب وہ قندھار میں افغان فوج کے ایک اڈے پر جا  رہے تھے۔اس سے قبل ایک افغان فوجی نے صوبہ غزنی میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے دوران افغان فوج کے ایک بااثر کرنل کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھاتاہم امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ابھی تعطل کا شکار ہیں۔