جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کو نہیں  چھوڑے گیں، وکلا برادری

156

کراچی:لاہور کے بعد کراچی کے وکلا بھی نفرت انگیزی پر اتر آئے ایک ویڈیوں کے ذریعے ڈاکٹر برادی کو اسپتالوں میں گھس کر مارنے کی دھمکی دے دی۔

کراچی کے وکلا بھی  کسی سے پیچھے نہیں رہے   ڈاکٹروں کو دھمکیوں سے بھرا پیغام  ایک ویڈیوں  کے ذریعے دیا جس میں وکلا کہتے نظر آرہے ہیں کہ  یہ ملک ڈاکٹرز نے نہیں بلکہ وکلا نے بنایا ہے۔انہوں نے  کہا کے ڈاکٹرز کو ہم نہیں چھوڑیں گے اگر ڈاکٹرز نے کچھ بھی کیا تو پورے ملک کے اسپتالوں میں گھس کر ماریں گےجبکہ جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

ڈاکٹرز کو بتانا چہاتے ہے کہ پورے ملک کی وکلا براداری متحد ہے۔لاہور کے  وکلا نے ڈاکٹروں کو صحیح سبق سکھایا اور بہت اچھا  کام کیا ہے ۔ڈاکٹر اچھی طرح سن لےکہ جب ہتھیار اٹھتے ہیں تو استعمال بھی ہوتے ہیں۔

یاد رہے کے  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا نے 3 روز قبل  حملہ کیا تھا  جبکہ اسی دوران وکلا نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد نشانہ بنایا تھا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔