پشاور‘ ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی

51

پشاور(صباح نیوز)پشاورمیں سرعام سڑک پر ہوائی فائرنگ کرنے والی ملزمہ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی ایک خاتون کی وڈیو وائرل ہوئی ، پولیس نے شہریوں کی مدد سے خاتون کو شناخت کیا۔ خاتون حیات آباد کی رہائشی ہے اور اس کے خلاف تھانہ تاتارا حیات آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔