گستاخانہ الفاظ کا استعمال‘ عمران خان کے خلاف درخواست دائر

89

پشاور(نیوزرپورٹر) وزیراعظم عمران خان کا دوران تقریرپیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے کے خلاف پشاور کے خاتون وکیل سائمہ جعفر نے مقامی عدالت میں درخواست جمع کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دوران تقریر ہتک عزت الفاظ استعمال کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا جائے۔ گزشتہ روز خاتون وکیل سائمہ جعفر ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج تنویر اقبال کی عدالت میں درخواست جمع کی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ عمران خان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیے، عمران خان ہمیشہ بغیر سوچے سمجھے بولتا ہے، درخواست میں لکھا ہے کہ گستاخانہ الفاظ کے استعمال سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ مقامی عدالت میں جمع شدہ درخواست میں عمران خان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو فریق بناہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سائمہ جعفر ایڈووکیٹ نے22اے کے تحت درخواست میں استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم خاتون وکیل کی جانب سے دائر درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ مقامی عدالت نے کرنا ہے۔