تجاوزات کے نام پر غریب محنت کشوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، احمد علی ناغڑ

53

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ شہری حقوق کونسل کے لیگل ایڈوائزر احمد علی ناغڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے نام پر غریب محنت کشوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، شہر میں ٹھیلے، پتھارے والوں اور ٹائر پنکچر والے غریبوں کا کاروبار روز بند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ایک کمپنی کے مالک اور میمن اسپتال کے انچارج عبدالکریم گھانگرا نے غریب ٹھیلے والوں کو بے روزگار کردیا، غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو دھمکیاں دے کر انہیں پولیس کے ذریعے مقدمات بناکر حوالات میں بند کرنے اور دہشت گردی کا مقدمہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے، یہ شخص اپنے پولیس سے تعلقات بتاکر پولیس کو غریب لوگوں کے لیے استعمال کررہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔