حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پی ایس 65 لطیف آباد کے صدر رجب علی خاص خیلی نے سابق صدر آصف زرداری کی رہائی کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد کو سیاسی وانتقامی طور پر نشانہ بنایا گیا اور جھوٹے کیسوں میں پھنسایا گیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی حق اور جمہوریت کی فتح ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کبھی جیلوں سے نہیں گھبرائے۔