قرض اتار کر جلد غلامی سے نجات حاصل کریںگے،پرویز خٹک

54

پشاور(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ملک کو20 ارب ڈالرزکی ضرورت ہے جوآرہے ہیں ،ہم ملکی قرضہ ختم کریں گے تاکہ غلامی سے نجات مل سکے،سب کوٹیکس اداکرنا ہوگا، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تو امریکا جیسا ملک بھی نہیں چل سکتا۔وہ ہفتے کے روزعمرزئی چارسدہ میں سابق معاون خصوصی ارشد عمرزئی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اسلام، پختون اورروٹی کپڑامکان کے نام پرسیاست کی گئی، اگر پی ٹی آئی غلط ہے تو عوام  ہماراساتھ نہ دیں ورنہ ان چوروں کے خلاف کھڑے ہوجائیں، مہنگائی اور ملکی معیشت کی تباہی کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت نہیں سابق حکمران ہیں ، ہم قرضے جلدواپس کرتے ہوئے عالمی اداروں کی غلامی سے نجات حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے رشوت اورکمیشن ختم کی،یہ پروپیگنڈا ہے کہ عمران کی وجہ سے مہنگائی ہے، سابق حکمرانوں نے خزانہ خالی چھوڑا اب معیشت کی تباہی کے نوحے پڑھتے ہیں، عوام ان چوروں کا تماشا دیکھے گی۔
پرویز خٹک