صوبائی صدرطارق سلیم کی زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل پنجاب کااجلاس19دسمبرکوہوگا

60

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے ا نسانیت سوزمظالم اوربدترین لاک ڈاؤن پرامت مسلمہ بالخصوص پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی و مجرمانہ خاموشی اورپنجاب میں امن وامان کی بدترین صورتحال پرحکمت عملی مرتب کرنے کے لیے صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر طارق سلیم کی زیرصدارت 19دسمبرکودفترجماعت اسلامی شمالی پنجاب موٹروے چو ک اسلام آبادمیں اہم اجلاس ہوگاجس میںسیکرٹری جنرل سیدجعفرنقوی سمیت دیگرصوبائی ذمہ داران شریک ہوں گے۔