جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ مایوسی کے اندھیروں میں اُمیدکی کر ن ثابت ہو گا

86

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ مایوسی کے اندھیروں میں اُمیدکی کر ن ثابت ہو گا ،22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں لوگ اسلام آباد کشمیر مارچ میں شریک ہوکر بے ضمیر حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اورانہیں جگانے کی کوشش کریں گے ۔،آج کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں چیخ و پکار کر رہی ہیں مگر کوئی محمد بن قاسم اور محمود غزنوی ان کی پکار سننے والا نہیں ۔ انھوں نے کہامسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اب حکومت ہندوستان سے تمام معاہدوں کے خاتمہ کا اعلان کرے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادں کو بنیاد بنا یا جائے۔انھوں نے کہاموثر سفارتی جدوجہد کے لیے قومی قیادت کو قومی کشمیر پالیسی پر متحد کرنا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل جی ایٹ ، جی نائن میں منعقدہ جتماع ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔نصراللہ رندھاوا نے کہا پاکستانی اور کشمیری عوام کے عوام مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے ظلم و جبر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،جماعت اسلامی 22دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے اور اس عزم کا اظہار کر یں گے کہ کشمیر کی آزادی کے مسئلہ پر پوری قوم متحد ہے اور حکمرانوں سے مطالبہ کررہی ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے فوری کوئی عملی قدم اٹھایا اور کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و جبر سے بچایا جائے مگر حکمران باتوں و عدوں اور دعوئوں سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔انھوں نے کہا اگر حکمران جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیرکی آزادی کا کوئی روڈ میپ دیتے تو اب تک دنیا اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی قد م ضرور اٹھاتی ۔