بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت

274

لاہور: چونیاں میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں قتل کرنے والے مجرم سہیل کو عدالت نے 3 بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اے ٹی  سی کے جج محمد اقبال نے کی۔

عدالت نے  سہیل شہزاد کا بیان قلمبند کرایا جس کے بعد نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے مجرم کو تین مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

واضح رہے کہ مجرم سہیل شہزاد رکشے کے ٹائروں کے نشانات سے چونیاں میں پکڑا گیا تھا جس کے بعد ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتائج میں ایک سیمپل مجرم سہیل شہزاد سے میچ کرگیا تھا۔