اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت منظور کرلی

114

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی ضمانت منطور کر لی ہے۔

جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت منظور کر لی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن کو ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کردی تھی۔