بھارت میں جو مسلمان شہریت ثابت نہ کر پائے وہ کہا جائے،عمران خان

113

جنیوا: وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی  جارہی ہے اس  پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے  گلوبل ریفیوجی فورم کی تقریرسے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق  متنازع ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ  بھارت نے پاکستان ،بنگلہ دیش اور افغانستان  کے حوالے سے جو قانون بنایا ہے وہ صرف مسلم فوبیا ہے۔بھارت  کی جانب سے کشمیر میں مسلم  اکثریت کو   اقلیت میں بدلہ جارہا ہے اس  پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت میں جومسلم اپنی شہریت ثابت نہ کرسکا اسے شہریت سے محروم کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں سمیت 20 لاکھ افراد کو  آسام میں  شہریت ثابت کرنےکو کہا گیا ہے۔عالمی دنیا کو چاہیں کے اس معاملے پر غور کرنا جائیں  کہ شہریت ثابت نہ کرنے والے افراد کہا جائیں گے۔ پاکستان میں 40 ہزار کے قریب پناہ گزیر  آئے جبکہ پاکستان انکی میزبانی کر رہا ہے۔پاکستان مذید پناہ گزینوں کو  بسانے کی سکت نہیں رکھتا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 80 ہزار کشمیریوں کو محصور کیا گیا تھا عالم دنیا کو چاہیں  کے اس پر بھارت کے خلاف نوٹس لیں۔