مراد سعید کے والد کو میلبورن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

390

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو میلبورن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعیداللہ آج صبح پاکستان سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچے تھے کہ سعید اللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ائیرپورٹ پر روکا لیا گیا۔

میلبورن پولیس امیگریشن نے سعید اللہ کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے تاہم سعید اللہ کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ ممکن نہ ہوسکا ، مراد سعید کے والد سعید اللہ ویزا دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے والد صاحب اسٹوڈنٹ ویزے پر گئے اور نہ ہی گرفتار ہوئے۔