سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے ردےعمل پر اپوزیشن جماعتوں کاکہنا ہےکہ کسی فوجی آمر کو پہلی بار پاکستان کی عدالت نے سزا سنائی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زارداری نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام لیتی ہے۔
Democracy is the best revenge. Jiye Bhutto pic.twitter.com/L4wLEjUJTl
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 17, 2019
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اس موقے پرکہنا ہےکہ کسی فوجی آمر کو پہلی بار پاکستان کی عدالت نے سزا سنائی ہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئین کو توڑنے اور اسے نقصان پہنچانے کی روایت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔