بھارت مذہبی اقلیتوں کو تحافظ فراہم کرے، امریکا

76

واشنگٹن: ترجمان امریکی  وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے بھی امریکا مکمل جائزہ لے رہا ہے ،بھارت احتجاجیوں کو تحفظ  فراہم کریں۔

امریکی  وزیر خارجہ کے ترجمان مورگن آرٹیگس کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ  جمہوریت اور آئین کو مد نظر رکھتے ہوئیں    بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کریں جبکہ  جمہوریت کا بنیادی اصول ہے کہ   مذہبی آزادی اوریکساں سلوک فراہم کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی بھارت پر مکمل نظر ہے جبکہ ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے بھی امریکہ مکمل جائزہ لے رہا ہے ۔ ترجمان وزیر خارجہ نے کہا ہے کے بھارت احتجاجیوں کو تحفظ  فراہم کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں  گزشتہ ہفتے تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق  متنازع ترمیمی بل وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا  اس بل کے تحت  افغانستان ،بنگلادیش اور پاکستان  سے جانے والے مسلمانوں کو شہریت نہیں دی جائے گی جبکہ غیر مسلمانوں کو شہریت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

پارلیمنٹ میں 12 گھنٹے کی تویل بحث کے بعد اس متنازع ترمیمی بل کو اکثریت سے  منظوری دے دی گئی جسکے  ردے عمل میں بھارت  سمیت  دنیا بھر میں اس بل کے خالف مظاہرے ہوئے ۔