پشاور(آن لائن) ایف آئی اے نے بی آر ٹی تحقیقات کے لیے 7افسران کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے جبکہ پی ڈی اے نے بی آر ٹی کے حوالے سے ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔ پی ڈی اے ، محکمہ بلدیات کے 7افسران کو آئندہ ہفتے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی اے کے سابق ڈی جیز کو طلب کیا گیا ہے، 7افسران کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں سیاسی شخصیات اور تیسرے مرحلے میں کنٹریکٹر کو طلب کیا جائے گا، بی آر ٹی تحقیقات ایف آئی اے نے شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنوں اور 27کلو میٹر روٹس کا بھی جائزہ لے گی، بی آر ٹی پر تحقیقات کے احکامات پشاور ہائیکورٹ سے دیے گئے ہیں اور ایف آئی اے کو 45دنوں میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں پی ڈی اے اور محکمہ بلدیات کے افسران بیانات قلمبند کریں گے تاہم اس ضمن میں پی ڈی اے انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
بی آر ٹی منصوبہ