وزیراعلیٰ پختونخوا کا ضلع مہمند میں سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ

56

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سلالہ پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ نے بارڈر پر سیکورٹی فورٹ کا افتتاح بھی کیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم احمد خان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے مامد گاٹ کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انضمام مخالف عناصر کی سازشوں کے باوجود سابق فاٹا کا صوبے میں انضمام مکمل ہو چکا ہے‘ اب موجودہ حکومت کی توجہ قبائلی علاقوں میں انفرااسٹرکچر اور اداروں کو بحال و فعال کرنے پر مرکوز ہے۔