صوابی،ضلعی انتظامیہ کے اسپتالوں، اسکولوں اور دکانوں پر چھاپے

55

صوابی(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ صوابی کا ضلع صوابی کے مختلف پٹوارخانوں، اسپتالوں،ا سکولوں اور دُکانوں پر چھاپے مارے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی کے آفس سے جاری پریس ر یلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صوابی ڈاکٹر احتشام الحق نے تحصیل صوابی کی مختلف دکانوں کا اچانک دورہ کیا جہاں پر صفائی کی ناقص صورتحال، مقرر کردہ قیمتوںسے زیادہ وصول کرنے اور نرخنامہ نہ ہونے پر تقریباًپندرہ دکانداروںمیں سے پانچ کو مبلغ پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور کچھ کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، رزڑ عبدالمقسط نے آج اسلامیہ انگلش میڈیم اسکول، اسپورٹس گالا کے دوران کامیاب ہونے والے طلبا میں انعامی شیلڈ تقسیم کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو لاہور ثنا حفیظ نے تحصیل لاہورکے مختلف دکانوںاور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں پر گیج، واش روم، آگ بجھانے والا آلا اور کیمروں کے انسٹالیشن کو چیک کیا گیا۔ موقع پر ہی سب پیٹرول پمپس اور سی این جی فلنگ ساٹیشنز کو اوگرا کی قیمتوں کی تعمیل اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔