محکمہ ہیلتھ بنوں میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کا انکشاف

46

بنوں (آ ئی این پی )محکمہ ہیلتھ بنوں میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کا انکشاف ، مختلف کیڈر زکے بی پی ایس 12کے 9ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت بنوں میں مختلف کیڈرز کی آسامیاں خالی ہو ئی تھیں جس کیلیے قومی اخبار میں اشتہار ، ٹیسٹ و انٹریوز لیے گئے ، اب ڈی ایچ او سب ڈویژن بیٹنی لکی مروت نے 11 دسمبر 2019ء کو ایف آ ر لکی مروت سے اِنہی سیٹوں کیلیے ملازمین کے تبادلے کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور وہاں پر دو بارہ تعیناتی کیلیے اشتہار کیا جائے گا۔ اِس اقدام سے بنوں کی 9آسامیاں ضائع ہو گئیں جو دوسرے ضلع کی جھولی میں ڈال دی گئیں ہیں جس سے ضلع بنوں کی حق تلفی ہوئی ہے۔ اہل بنوں نے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور سڑکوں پر آ نے کی دھمکی دی ہے ۔