اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے۔
اجلا س آج شام اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا جبکہ پارٹی کی تمام اعلی قیادت کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ پارٹی قیادت حالات کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔