انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ کانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا۔
ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاک ترک تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے، مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔
ترک صدر نے دورہ پاکستان سے متعلق کہا کہ اسٹرٹیجک امور پر لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آئندہ سال فروری میں دورہ کروں گا۔
طیب اردوان نے کہا کہ اچھا ہوتا کہ عمران خان کوالالمپور سمٹ کانفرنس میں شرکت کرتے مگر ضروری وجہ کے باعث کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔